Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا شمیم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام پی این آئی لسٹ میں شامل

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے میٹنگ بلائی جائے گی (فوٹو: وزارت داخلہ)
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیرون مالک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام پی این آئی لسٹ (پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن) میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ایک دن پہلے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم  کو 13 دسمبر تک اصلی حلف نامہ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو اسی دن ان پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔
بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے میٹنگ بلائی جائے گی۔
 
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے سال ای پاسپورٹ بننا شروع ہو جائیں گے۔
دو پاسپورٹ اور دو شناختی کارڈز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لینے جا رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی، گھوٹکی اور دیگر شہروں میں عملے کے ساتھ مل کر غلط شناختی کارڈز بنوا رکھے ہیں۔‘
پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ کے اعلان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تاریخ کو تبدیل کر لے اور 23 مارچ کے بجائے 30 مارچ پر لے جائے۔
پی این آئی لسٹ
پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفیکیشن لسٹ یا پی این آئی ایل وہ فہرست ہوتی ہے جس میں 30 دن کے لیے کسی شخص کا نام ڈالا جاتا ہے جس کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہو۔ اگر کسی شخص کا نام ابھی ای سی ایل میں ڈالنے کے مرحلے میں ہے اور اس دوران اس کے ملک چھوڑنے کا خدشہ ہو تو ڈی جی آیف آئی اے کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ ایف آئی اے کی ایک تین رکنی کمیٹی کی سفارش پر اس کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دے۔

شیئر: