سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ کیا ہے۔ امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکسپو پہنچنے پرخیر مقدم کیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان خلیجی ممالک کے دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہوئے ہیں۔
التقيت اليوم أخي الأمير محمد بن سلمان في إكسبو دبي ٢٠٢٠.. وسيكون العالم على موعد مع إكسبو الرياض ٢٠٣٠ باذن الله وبجهود الأمير محمد .. أكدت للأمير بأننا نتطلع أيضاً لقمة الرياض القادمة .. وشعوب الخليج تنتظر منا أفكار ومشاريع جديدة وعظيمة … pic.twitter.com/sQjDZoWqmP
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن راشد نے مشترکہ تصورات اور یکساں مستقبل کے دائرے میں دونوں ملکوں اور ان کے برادر عوام کو جوڑنے والے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان ایکسپو دبئی میں سعودی پویلین اور متحدہ عرب امارات کے پویلین کا دورہ کر رہے ہیں جہاں شائقین کئی گھنٹے سے ان کے خیرمقدم کےلیے موجود ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر شاندار استقبال اور میزبانی پرامارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان، امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح أفواج کے نائب سربراہ اعلیٰ شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا دلی شکریہ ادا کیاہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے صدر، نائب صدراور ابوظبی کے ولی عہد کے نام علیحدہ ٹیلی گرام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ مذاکرات اورمشاورت نے ثابت کر دیا ہے کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مضبوط ہیں۔
دونوں ملک تمام شعبوں میں مشاورت اور یکجہتی جاری رکھنے کےلیے پرعزم ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زاید کی قیادت میں دونوں ملک باہمی تعلقات کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔