Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عاصم کی رہائی موخر

کراچی ...پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے میں ترمیم کی درخواست مسترد کردی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکلانے مچلکوں کی تصدیق اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے عدالتی حکم میں ترمیم کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں بھی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے مطابق پاسپورٹس انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں ۔درخواست میں عدالتی حکم میں ترمیم کرکے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق اور ریلیز آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

 

شیئر: