Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

ریڈ سی فلم فیسٹول 15 دسمبرتک جاری رہے گا (فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی محکمہ ڈاک نے جدہ میں منعقدہ ’انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹول‘ کے حوالے سے 3 ریال والا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریڈ سی فلمی میلہ چھ دسمبر سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے ساحلی بین الاقوامی شہر جدہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔  
یادگاری ڈاک ٹکٹ نے بین الاقوامی فلمی نقشے میں ریڈ سی میلے کی قدروقیمت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
میلے کا اہتمام وزارت ثقافت نے مملکت میں فلموں کے شعبے کی سرپرستی اور اندرون ملک فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی کی خاطر کیا ہے۔ 
ریڈ سی انٹرنیشنل فلمی میلہ ہرسال جدہ میں ہوگا۔ جدہ کے تاریخی علاقے میں اس کا ہیڈ کوارٹر قائم کیا گیا ہے  جسے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔  
یاد رہے کہ سعودی محکمہ ڈاک بین الاقوامی ، قومی و مذہبی تقریبات ، تہواروں نیز حج موسم ، عالمی و اسلامی و عرب و خلیج کی سطح پر ہونے والی کانفرنسوں کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ جاری کرتا رہتا ہے۔  

شیئر: