کورونا وائرس سے مالی خسارہ برداشت کرنے والوں کی مدد ہوگی(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب میں ریڈسی فلم فیسٹیول کے نام سے کام کرنے والی غیر منافع بخش فاونڈیشن نے فلمسازوں کے لیے دولاکھ ریال کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فاونڈیشن نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے جانے پر امدادی گرانٹ کی شکل میں دولاکھ ریال کا اعلان کیا ہے۔
امداد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں (فوٹو عرب نیوز)
اس فنڈ کا مقصد ان فلمسازوں کی مدد کرنا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے پروگرام منسوخ یا ملتوی کر دیئے ہیں۔
ہنگامی امداد کے طور پر پانچ ہزار ریال تک دیئے جائیں گے(فوٹو اردونیوز)
اس سے متعلق انہیں براہ راست مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
یہاں پر فلمی صنعت سے متعلق افراد کو ہنگامی امداد کے طور پر پانچ ہزار ریال تک دیئے جائیں گے۔
ایسے تمام افراد جنہیں اپنے پروگرام منسوخ یا معطل کرنے کے وجہ سے حقیقی طور پر نقصان برداشت کرنا پڑا ہے وہ فنڈ ختم ہونے تک امداد کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کی زیر صدارت ریڈ سی فلم فیسٹیول فاونڈنیشن 2018 میں قائم کی گئی تھی۔ فلم بینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سینما گھروں اور فلمی صنعت کوفروغ دیا جا رہا ہے۔