ریاض ڈرائی پورٹ کا ٹھیکہ سعودی کمپنی نے حاصل کرلیا
ریاض ڈرائی پورٹ کا ٹھیکہ سعودی کمپنی نے حاصل کرلیا
جمعرات 9 دسمبر 2021 20:33
سعودی مارچ 2022 کے ڈرائی پورٹ پرکام کا آغازکرے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ریلوے (سار ) نے کہا ہے کہ ریاض کی ڈرائی پورٹ چلانے کا ٹھیکہ سعودی انٹرنیشنل سی پورٹس کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی انٹرنیشنل سی پورٹ کمپنی کا مقابلہ پانچ بین الاقوامی کمپنیوں سے تھا۔ سعودی کمپنی مارچ 2022 کے ڈرائی پورٹ پرکام کا آغازکرے گی ۔
سعودی کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریاض ڈرائی پورٹ کا چارج لینے کے بعد نیا طریقہ کاراور قواعد بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
کمپنی 2022 کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں چارج لے گی جبکہ سعودی ریلوے کی ذمہ داری کمپنی کی نگراں ہو گی ۔
انٹرنیشنل سعودی سی پورٹ کمپنی اور سار کے درمیان جمعہ کو معاہدہ ہوا ۔ وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے دستخط کی تقریب کی سرپرستی کی۔
سار نے توجہ دلائی ہے کہ ریاض ڈرائی پورٹ کے آپریشنزکو مزید بڑھاتے ہوئے اسے معیاری بنایا جائے گا ۔ 2030 تک سالانہ 15 لاکھ کنٹینرز کی آمد ورفت کی سہولت مہیا کی جانے لگی گی جو موجودہ حجم سے دگنے سے بھی زیادہ ہے ۔ یہ ہدف حاصل کرنے کےلیے کام کے نئے طور طریقے متعارف کرائے جائیں گے۔ سروس 24 گھنٹے مہیا ہو گی ۔