Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے ’سار‘ میں زیادہ سامان پر چارجز

مقررہ وزن سے زیادہ پر فی کلو گرام تین ریال چارجز لیے جائیں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر سار)
سعودی ریلوے کمپنی سار نے ہر کلاس کے مسافروں کے لیے سامان اور اس کا وزن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقررہ حد سے زیادہ سامان پر مسافروں سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی سار نے بیان میں کہا کہ فروری 2021 سے مقررہ حد سے زیادہ سامان پر وزن کے لحاظ سے چارجز ہوں گے۔

فروری  سے مقررہ حد سے زیادہ سامان پر چارجز ہوں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر سار)

سار نے بتایا کہ اکانومی کلاس کے مسافر 25 کلو گرام کا ایک بیگ اور سات کلو گرام کا بریف کیس ہمراہ لے جاسکتے ہیں جبکہ بزنس کلاس کے مسافر کو 32 کلوگرام کا بیگ اور 10 کلو گرام کا بریف کیس مفت لے جانے کی اجازت ہوگی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ایک سے زیادہ بیگ پر 70  ریال وصول کیے جائیں گے جبکہ مقررہ وزن سے زیادہ پر فی کلو گرام تین ریال چارجز لیے جائیں گے۔  

شیئر: