عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے گورنریٹ مارب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 190حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’حملوں میں 20 فوجی گاڑیاں اور ڈرون کنٹرول کرنے کے یونٹس تباہ ہوئے ہیں‘۔
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کےعسکری اہداف اور ٹھکانوں پر 36 ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے ہیں‘۔