Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی ریجن کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام

’حوثی فضائی ہدف کو آج بدھ کو علی الصباح ناکارہ بنا دیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے مغربی ریجن کی نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی فضائی ہدف کو آج بدھ کو علی الصباح ناکارہ بنا دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے مغربی ریجن کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کی سرحدوں کی حفاظت، رہائشیوں کی سلامتی اور املاک کے تحفظ کے لیے وزارت دفاع ہر وقت مستعد ہے‘۔
دوسری طرف اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں کی طرف سے داغا جانے والا گولہ جازان کی ایک عوامی مارکیٹ کے قریب گرا ہے‘۔

شیئر: