’کورونا کی نئی شکلوں کے باوجود مرض کی شدت میں اضافہ نہیں ہوا‘
کورونا کے باعث اموات کا تناسب بھی پہلے جیسا نہیں رہا( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی سیکرٹری صحت عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ’ کورونا سے اموات کا تناسب پہلے جیسا نہیں رہا جس سے واضح ہے کہ وائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں کے باوجود مرض کی شدت میں اضافہ نہیں ہوا ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت صحت کے سیکرٹری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’موسمی ’فلو‘ بھی سال میں ایک بار اپنی شکل بدلتا ہے تاہم اس حوالے سے لوگوں کو کبھی پریشانی نہیں ہوتی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کارآمد ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے اور حالات قدرے بہتری کی جانب گامزن ہیں‘۔
انہوں نے کورونا کی وبا کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ ’پریشان کن افواہوں پرتوجہ نہ دی جائے۔ہمیشہ مثبت طریقے کو اپناتے ہوئے بہتری کی سوچ اختیار کریں‘۔