کورونا کی نئی شکلوں سے بچنے کے لیے بوسٹر ڈوز کیوں ضروری؟
بوسٹر ڈوز سے مدافعتی نظام پھر مضبوط ہو جاتا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکلوں اور وبا ئی وائرس کے مسائل سے بچنے کےلیے ان دنوں بوسٹر ڈوز ضروری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک ناکافی ہے۔ دوسری خوراک سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں مزید کہا کہ بوسٹر ڈوز سے مدافعتی نظام کو مزید تقویت پہنچتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری ڈوز سے مدافعتی نظام وائرس اوراس کی نئی شکلوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ وائرس لگنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں جبکہ وائرس لگنے کی صورت میں اس میں شدت نہیں آتی۔
ترجمان نے کہا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے ایک عرصے بعد اس کی مدافعتی پوزیشن کمزور ہو جاتی ہے۔ دوسری ڈوز سے مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ دوسری ڈوز کے چھ ماہ بعد مدافعتی نظام متاثر ہونے لگتا ہے۔ بوسٹر ڈوز سے مدافعتی نظام ایک بار پھر مضبوط ہو جاتا ہے۔