جدہ سٹیشن سے یومیہ 16 ٹرینیں مدینہ اور مکہ کے لیے روانہ ہوں گی
جدہ سٹیشن سے یومیہ 16 ٹرینیں مدینہ اور مکہ کے لیے روانہ ہوں گی
ہفتہ 11 دسمبر 2021 20:30
یومیہ 8 ٹرینیں مدینہ اوراتنی ہی مکہ کے لیے روانہ ہوں گی( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں حرمین ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے لیے ریلوے سروس میں اضافہ کیاجارہا ہے۔ جدہ کے السلیمانیہ اسٹیشن سے یومیہ 16 ٹرینیں روانہ ہوں گی۔
عکاظ اخبار نے حرمین ریلوے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ریلوے سروس کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے جدہ سے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جدہ سے السلیمانیہ ریلوے اسٹیشن سے یومیہ 8 ٹرینیں مدینہ منورہ اوراتنی ہی مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گی۔
مسافروں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ریل سروس کو بہتربناتے ہوئے ٹرینوں کی یومیہ تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی طلب کو دیکھتے ہوئے ٹرینوں کی آمد ورفت میں مرحلہ وار اضافہ کیاجائے گا۔