Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں حرمین ٹرین کے نیچے آکر ایک شخص ہلاک

’واقعہ آج صبح ہوا ہے، مذکورہ شخص ریل کی پٹری پر چل رہا تھا جب ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں ایک شخص حرمین ٹرین کے نیچے آگیا جس کے باعث اس کی موقع پر وفات ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین ٹرین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حادثہ آج ہفتے کو صبح 9 بجکر 5 منٹ پر مکہ مکرمہ سٹیشن سے 4 کلو میٹر دور ہوا ہے‘۔
’مذکورہ شخص ریل کی پٹری پر چل رہا تھا جب ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی۔ تفتیشی اداروں نے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ حادثے پر ہمیں انتہائی افسوس ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی متوفی کی مغفرت فرمائے‘۔
انتظامیہ نے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ریل کی پٹڑی سے دور رہیں، یہ ان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حادثے کے باعث آج جدول شدہ ٹرینوں کے سفر میں تاخیر ہوگئی جس پر مسافروں سے معذرت چاہتے ہیں‘۔

شیئر: