Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب منگل کو خلیجی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا

ڈاکٹر نایف الحجرف نے سربراہ کانفرنس کی قیادت پر سعودی عرب کو مبارکباد دی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت خلیجی سربراہ کانفرنس منگل 14 دسمبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگی۔
الاخباریہ چینل کے مطابق سعودی عرب نے ریاض میں خلیجی سربراہ کانفرنس کا عزم ظاہر کیا ہے۔
جی سی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے کہا ہے کہ’ خلیجی تعاون کونسل میں شامل وزرائے خارجہ نے اتوار کو ریاض میں خلیجی سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر بحث کے لیے اجلاس منعقد کیا ہے‘۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے صدارت کی ہے۔
جی سی سی سی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ’ 42 ویں سرابرہ کانفرنس منگل کو مملکت کی سربراہی میں ریاض میں ہوگی‘۔
ڈاکٹر نایف الحجرف نے سربراہ کانفرنس کی قیادت پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی۔
سیکرٹیری جنرل نے کہا کہ’ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ خلیج قابل تعریف ہے۔ انہوں نے مملکت اور جی سی سی کے ممبر ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کردیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ خلیجی وزرائے خارجہ نے سربراہ کانفرنس کے ریاض میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں یقین ہے کہ گزشتہ عشروں کے درمیان سربراہ اجلاسوں سے جو ترقی و خوشحالی کا سفر طے ہوا ہے۔ آئندہ سربراہ کانفرنس اسے آگے لے جائے گی‘۔

جی سی سی ممالک میں سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، قطر، امارات شامل ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

الا خباریہ کے مطابق سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت خلیجی ممالک کے قائدین سے رابطوں اور خلیجی ممالک اور عوام کے مفادات اور اخوت کے رشتے مضبوط بنانے کےلیے خلیجی ممالک کا دورہ کیا تھا۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے نے خلیجی ریاستوں کے درمیان مضبوط تعلق کا احیا کیا, مملکت کی اس خواہش کا اجاگر کیا کہ وہ خلیجی نظام کی اکائی کو مضبوط بنانا چاہتی ہے خلیجی ممالک کی مشترکہ جدو جہد اور رکن ممالک کےدرمیان مسلسل ہم آپنگی کے لیے کوشاں ہے۔۔
یاد رہے کہ جی سی سی ممالک میں سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، قطر ، متحدہ عرب امارات شامل ہیں ، ان کی مجموعی قومی پیداوار 1.6 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ کونسل میں شامل ممالک کی کل آبادی 57 ملین نفوس پر مشتمل ہے۔
 

شیئر: