Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسیوں پر جنوری سے نئی پابندی کیا ہے؟

’نقل گیٹ‘ کے ذریعے ایگریمنٹ جاری کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ ( فوٹو اخبار 24)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ’الف‘  اور’ ھ ‘ زمروں والی رینٹ اے کار ایجنسیوں اور کمپنیوں کو جنوری 2022 سے ’نقل گیٹ‘ کے ذریعے ایگریمنٹ جاری کرنے کا پابند بنایا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’رینٹ اے کار سروس رولز کی چوتھی دفعہ کی چھٹی شق کے بموجب تمام کمپنیوں اور ایجنسیوں پر یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروبار میں الیکڑانک سسٹم کی پابندی کریں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’متفقہ اور مشترکہ معاہدے کی پابندی کی جائے اور اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایسی کسی شق کا اضافہ کیا جا سکتا ہے جو رولز کے بنیادی متن کے منافی نہ ہو۔‘
’تاجیر پلیٹ فارم ہر طرح کی گاڑیوں اور رینٹ پر دینے کے عمل کو منظم کر رہا ہے۔ رینٹ اے کار ایگریمنٹ کا اجرا تمام فریقوں کے حقوق کے تحفط کے لیے تیار کیا گیا ہے۔‘
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز جولائی سے کیا تھا۔ اس کے تحت ’د‘ اور بغیر درجہ بندی والے زمروں کی اینٹ اے کار ایجنسیاں اور کمپنیاں شامل کی گئی تھیں۔ ان میں مینوئل رینٹ اے کار ایگریمنٹ ریکارڈ کرنے والی ایجنسیوں کو شامل کیا گیا تھا۔

شیئر: