Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد

مشترکہ ای ایگریمنٹ سے تنازعات کم ہوں گے ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے 25 جولائی سے رینٹ اے کار ایجنسیوں کے لیے مشترکہ ای ایگریمنٹ کے پہلے مرحلے پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے۔
مشترکہ ای ایگریمنٹ رینٹ اے کار ایجنسیوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ نقل پورٹل کے ذریعے رینٹ اے کار کے تمام معاہدوں کو جاری کرے۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ سروس لائسنس یافتہ اداروں کو مکمل قانونی تقاضوں اور شقوں کے ساتھ ایک یونیفائیڈ معاہدہ جاری کرنے کے قابل بنائے گی اور وہ مالک اور صارف کے حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا، فراہم کردہ خدمات کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور خدمات کے معیار کی سطح میں اضافہ کرے گا۔
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق مشترکہ ای ایگریمنٹ سے تنازعات اور متعلقہ حکام پر بوجھ کم ہو گا اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اس شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے مئی میں اپنا ٹرانسپورٹ پارٹنر پروگرام شروع کیا تھا۔
اس پروگرام سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فائدہ ہو گا جن میں مختلف سائز کی کم سے کم 500 لائسنس یافتہ گاڑیاں جن میں ٹرک، بس اور ٹیکسی شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اتھارٹی کی خدمات کو بڑھانے کے علاوہ زمین، سمندر اور ریل ٹرا نسپورٹ میں سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش کرنا ہے۔

شیئر: