سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے جب کہ دس گرام کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
منگل کے روز ہونے والے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 124700 روپے جب کہ دس گرام کی قیمت 106910 روپے ہو گئی ہے۔
یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سونے کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان موجود رہا ہے۔
پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 125500 جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 106739 رہی تھی۔
امریکہ میں فیڈرل ریزر میٹنگ اور اس کے نتائج پر نظریں گاڑے ہوئے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں فی اونس دو ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں حالیہ کمی کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 1785 ڈالر رہا۔
پاکستان اپنی سونے کی ضروریات کے لیے عالمی منڈی پر انحصار کرتا ہے، جہاں سے خریداری کے لیے امریکی ڈالر یا اماراتی درہم کو استعمال کیا جاتا ہے۔