Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 14 دسمبر: امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی

پاکستان میں کئی روز سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ رکا ہے جس کے بعد منگل کے روز ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک پیسہ کم ہو کر 177.88 روپے رہی، جو پیر کے روز 177.89 روپے تھی۔
پیر کے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 234.77 روپے، یورو کی قدر 200.41، آسٹریلین ڈالر 126.75، کینیڈین ڈالر 138.87، سعودی ریال 47.41 روپے، اماراتی درہم 48.43 روپے، کویتی دینار 587.05 روپے، بحرینی دینار 471.78 روپے اور عمانی ریال کا شرح تبادلہ 462.03 روپے رہا۔

شیئر: