Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے چار جنوری تک ہوں گی

سکولوں میں سردیوں کی 11 چھٹیاں ہوں گی (فوٹو: ٹوئٹر شفقت محمود)
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے چار جنوری کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آج وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اتفاق کی گیا کہ چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن متعلقہ حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

منگل کو ہونے والے اجلاس کے دوران اور اس  سے قبل یہ تجاویز بھی سامنے آئی تھیں کہ سکولوں میں کورونا ویکسینیشن کی مہم کے تناظر میں 20 دسمبر سے 10 جنوری یا 25 دسمبر سے 20 جنوری تک چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہےْ۔

شیئر: