خلیجی معیشت میں مجموعی طور پر3.1 فیصد اضافہ کی توقع
خلیجی معیشت میں مجموعی طور پر3.1 فیصد اضافہ کی توقع
منگل 14 دسمبر 2021 20:59
آئندہ دو برس میں ترقی کی شرح بالترتیب 3.7 اور 4.2 فیصد زیادہ ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی کے شماریاتی مرکز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی معیشتوں میں 2021 میں مجموعی طور پر 3.1 فیصد اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال 5.2 فیصد کمی کو تبدیل کر رہا ہے۔
سال کی چوتھی سہ ماہی میں خاص طور پر تیل کی زیادہ پیداوار کی پیشن گوئی سے یہ اضافہ منسوب کیاگیا ہے۔
کورونا وبا کے منفی اثرات کم ہونے کے بعد نقل وحمل پر لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے اور کورونا ویکسی نیشن کی شرح میں اضافہ بھی اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال تک جی سی سی کی معیشت میں2.7 فیصد ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ 2023 میں مزید مضبوطی کے ساتھ 3.6 فیصد تک توسیع کا امکان ہے۔
جی سی سی کے شماریاتی مرکز کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ 2021 میں غیر تیل کی معیشت 3.4 فیصد تک وسیع ہو جائے گی۔
آئندہ دو برسوں میں ترقی کی شرح بالترتیب 3.7 اور 4.2 فیصد زیادہ ہو گی۔
کورونا کی وبا کے باعث جی سی سی ممالک کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندیوں کو ہٹایا جانا بھی اس کا ایک سبب ہے۔
اس کے علاوہ نجی شعبے کی سرگرمیوں میں بحالی کے علاوہ نقل و حمل اور ریٹیل کے شعبوں میں بھی بہتری کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 2022 میں تیل کی پیداوار میں اضافہ ہونے والا ہے۔
علاوہ ازیں کچھ مسائل جو تاحال درپیش ہیں ان میں کورونا کی نئی قسم او می کرون کا سامنا کرنے کے علاوہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا وبا کی ویکسی نیشن میں سست روی شامل ہے۔