Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے صحرا کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کر دیا

مقامی شہری اور غیر ملکی بھی سیاحتی مرکز کا رخ کر رہے ہیں (فوٹو: عاجل) 
سعودی عرب الدرب کمشنری کے سعودی نوجوان نے صحرا کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کردیا۔
الدرب کمشنری ہی نہیں بلکہ اطراف میں آباد مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی سیاحتی مرکز کا رخ کررہے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابراہیم آل حمود نے بتایا کہ وہ گریجویٹ ہیں اور مارکیٹنگ کے طالب علم رہے ہیں۔ اور یونیورسٹی سے فراغت کے بعد وہ اکثر دوستوں کے ہمراہ صحرا کی سیاحت پر نکل جاتے تھے۔ 
ان کے مطابق ایک روز انہوں نے محسوس کیا کہ سردی کے موسم میں الدرب کا صحرا سیاحت کے لیے مناسب ہے۔ گرماہٹ کا إحساس ہوتا ہے۔ یہیں سے اس کے ذہن میں ریت کے تودوں کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا خیال آیا۔  
 اس سول پر کہ صحرا میں سیاحتی مرکز کی صفائی ایک بڑا چیلنج ہے، ہر طرف صحرا ہے اور یہاں سے گزرنے والے کچرا بھی پھینک دیتے ہیں، اس لیے اس کا کیا حل ڈھونڈا؟
ابراہیم آل حمود نے کہا کہ اس کے لیے آگہی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہاں سیاحتی مرکز میں لکڑی کے بنچ رکھے ہیں، جن کی بدولت یہاں کا حسن دوبالا ہوا ہے۔ سیاحت کے لیے آنے والے لکڑی کے بنچوں پر بیٹھ کر وسیع و عریض صحرا کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور خوبصورت لمحے گزار کر اپنی منزل کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

شیئر: