Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا (فوٹو: وزارت خارجہ)
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اور سعودی وفد او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم کیا۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی وفد میں سعودی عرب کے افغان امور ڈیپارٹمنٹ  کے سربراہ پرنس ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر اور پاکستان امور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ  پرنس جلاوی بن ترکی شامل ہیں۔ 

سیکرٹری جنرل او آئی سی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو: وزارت خارجہ)

وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17 ہواں اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

شیئر: