Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے وفد کی ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی  قیادت میں ایک وفد کی ملاقات ہوئی جس میں تنازع کشمیر سمیت اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن(پی ٹی وی) کے مطابق پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں ’وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے وفد کو آگاہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اصولی موقف رکھتا ہے۔ امہ کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل تائید لائق ستائش ہے۔‘
پی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی پر بھی زور دیا اور کہا کہ ’مسلم امہ اسلامو فوبیا سمیت انتہاپسندانہ نظریات کے چیلنج سےنمٹنےکے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔‘
’مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ عالمی تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔‘

شیئر: