انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر انڈیا میں ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کوہلی نے کہا تھا کہ انہیں جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل بتایا گیا تھا کہ انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کوہلی خود ہی اعلان کرچکے تھے کہ وہ حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کے کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا: وراٹ کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتارNode ID: 617226
-
کیا وراٹ کوہلی سے کپتانی زبردستی چھین لی گئی؟Node ID: 625676
-
کپتانی سے ہٹائے جانے سے صرف 90 منٹ پہلے بتایا گیا: وراٹ کوہلیNode ID: 627351
وراٹ کوہلی کی جگہ اوپننگ بیٹسمین روہت شرما کو ٹی20 اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
کوہلی کے اس بیان نے انڈیا میں ایک نئے تنازعے کو جنم دیا ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر سورو گنگولی سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ یہ معاملات کرکٹ بورڈ پر چھوڑ دیے جائیں۔
انڈین کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے انڈین صحافی شیکھر گپتا نے کوہلی کو ان کی صاف گوئی پر شاباشی دیتے ہوئے اس فیصلے کو ’جلد بازی‘ قرار دیا۔
BCCI has done much wrong in distant past. But also some things right to put Indian on the top. Now they seem impatiently mending what ain’t broken. It’s one thing to change captaincy, another to do it with such shoddy lack of grace. Well done Kohli to call BCCI out.
— Shekhar Gupta (@ShekharGupta) December 16, 2021
انڈین کرکٹ پر متعدد کتابیں لکھنے والے لوکاپالی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا ہوں کہ کیا کوچ راہل ڈراوڈ وراٹ کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے کا حصہ تھے یا سلیکشن کمیٹی اتنی طاقتور ہے کہ تمام فیصلے خود کررہی ہے؟‘
I am very very keen to know if new coach Rahul Dravid was involved in the decision making of removing @imVkohli as captain in ODI cricket or this Selection Committee is powerful enough to call the shots on its own ? Who can answer with credible information ?
— Vijay Lokapally (@vijaylokapally) December 16, 2021
کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے صارف ڈینس نے اس فیصلے پر تنقید کرنے کے لیے وراٹ کوہلی اور سورو گنگولی کی ایک پرانی تصویر کا سہارا لیتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ ’میں تمہیں دو کپتانیوں سے ہٹا رہا ہوں۔‘
I'm sacking you from two captaincies. pic.twitter.com/hNsdoja2km
— Dennis (@DennisCricket_) December 16, 2021