امریکہ کی متعدد ریاستوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تعلیمی اداروں پر حملے کی دھمکیوں کے بعد کلاسز معطل کردی گئی ہیں اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دا ورج‘ کے مطابق کیلیفورنیا، ٹیکساس، مینیسوٹا اور میزوری میں متعدد اضلاع نے ان دھمکیوں کے بعد جمعے کے روز کلاسز کو معطل کردیا ہے۔
برطانوی اخبار ’دا گارجین‘ کے مطابق ٹک ٹاک پر مبینہ طور پر امریکہ بھر میں سکولوں پر فائرنگ اور دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور اس وجہ سے متعدد ریاستوں میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
امریکی ریاست ایلانوئے میں ایک سکول نے والدین کو ایک ای میل میں اطلاع دی کہ ٹک ٹاک پر 17 دسمبر کو امریکی سکولوں اور حملوں کے حوالے سے ایک ٹرینڈ چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟Node ID: 621876
تاہم میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دھمکیوں کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’باوجود اس کے کہ نیو جرسی میں سکولوں کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیں آئی، پھر بھی ہمارے لیے ہمارے بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم قانون نافذ کرنے اداروں سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں۔‘
While there are no known specific threats against New Jersey schools, the safety of our children is our highest priority and we will work closely with law enforcement to monitor the situation and remain prepared.
— Governor Phil Murphy (@GovMurphy) December 16, 2021
ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے پتا چل سکے کہ سکولوں پر حملوں کی دھمکی ان کے پلیٹ فارم سے دی گئی۔
We handle even rumored threats with utmost seriousness, which is why we're working with law enforcement to look into warnings about potential violence at schools even though we have not found evidence of such threats originating or spreading via TikTok.
— TikTokComms (@TikTokComms) December 16, 2021