Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 17 دسمبر: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں معمولی کمی

ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
گذشتہ ہفتے اردو نیوز سے گفتگو میں مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کہنا تھا میں ڈالر کی قیمت 166 سے 168 روپے تک ہونی چاہیے اور اسے اس سطح پر لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
جمعے کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 15 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق جمعے کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس وقت پاکستان میں ڈالر کی قیمت 178.03 روپے ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 200.82، برطانوی پاؤنڈ 235.33، آسٹریلین ڈالر 127.20، کینیڈین ڈالر 139.38، سعودی ریال 47.41، اماراتی درہم 48.43، بحرینی دینار 471.84 اور عمانی ریال 462.03 روپے رہی۔
دوسری جانب جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 180.5 اور قیمت فروخت 181.8 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 47.4 روپے، قیمت فروخت 49 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 روپے اور قیمت فروخت 50 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 روپے اور قیمت فروخت 239.5 رہی۔

شیئر: