پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
جمعے کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 125600 روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 107681 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 22 کیرٹ گولڈ 01 گرام 9870 روپے، 21 کیرٹ گولڈ 01 گرام 9422 روپے، 18 کیرٹ گولڈ 01 گرام 8076 روپے جب کہ 12 کیرٹ گولڈ 01 گرام 5384 روپے پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1807 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتا رہا ہے۔