مشاعر مقدسہ میں الیکٹریکل کارڈک شاک ڈیوائس لگائی جائیں گی
سپیشل فورس کو کارڈک ڈیوائس استعمال کرنے کی ٹریننگ دے دی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر مصطفیٰ بلجون نے کہا ہے کہ آئندہ حج موسم کے دوران مشاعر مقدسہ ( منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات) میں الیکٹریکل کارڈک شاک سسٹم نصب کی جائیں گی۔ اس حوالے سے مکمل منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مسجد الحرام میں حج و عمرہ سپیشل فورس کو الیکٹرک شاک مشینیں استعمال کرنے کی ٹریننگ دے دی گئی ہے۔
مصطفیٰ بلجون نے توجہ دلائی کہ 700 سے زیادہ افراد کو الیکٹرک شاک مشینوں کے استعمال کی مشینیں دے دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ ، مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی انتظامیہ اور وزارت خزانہ کے عملے کو بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل مسجد الحرام میں بھی زائرین کی دیکھ بھال اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے الیکٹریکل کارڈک شاک ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں ـ
کارڈک شاک ڈیوائسز کی فراہمی کا مقصد ہنگامی حالت میں امراض قلب میں مبتلا حجاج کو فوری طبی امداد فراہم کرنا ہےـ