مسجد الحرام میں ہنگامی طبی امداد کےلیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس‘
ڈیوائس کو محفوظ طریقے سے استعمال کیاجاسکتا ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت مالیات کے زیر اہتمام مسجد الحرام کی تیسری توسیعی والے حصے میں امراض قلب میں مبتلا افراد کو ضرورت پڑنے پر ہنگامی طبی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس ‘ کی تنصیب کی جارہی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت مالیات کے ذمہ دار انجینئرمشعل ضاحی نے بتایا کہ کہ سائنسی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کارڈیک شاک ڈیوائسز ان مریضوں کے لیے مفید ہے جن کے دل کی حرکت طبی وجہ سے عارضی طورپررک جاتی ہے۔
ایسے مریضوں کو فوری طورپرطبی امداد فراہم کرتے ہوئے الیکٹرک شاک دینے سے حرکت قلب بحال ہوجاتی ہے جس سے ان کی حالت بہتر ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کےلیے کسی طبی تجرے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مخصوص اور معمولی سے تربیت حاصل کرنے والا اسے بخوبی استعمال کرسکتا ہے۔
سعودی ہلال الاحمر کے تحت حج وعمرہ امن ٹاسک فورس کے اہلکاروں کے علاوہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں خدمات انجام دینے والوں کو اس ڈیوائس کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔
کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس کو محفوظ طریقے سے استعمال کیاجاسکتا ہے۔