برازیلیا۔۔۔۔برازیل میںشادی کی ایک تقریب حملہ آور کے زبردستی گھس آنے اور فائرنگ سے 3مہمانوں کے زخمی ہونے کے باوجود جاری رہی۔جوڑے کا کہنا ہے کہ تقریب کو یادگار بنانے کی بڑی کوشش کی لیکن سارا معاملہ خراب ہوگیا۔ سب سے زیادہ افسوس یہ ہوا کہ کھانا ضائع ہوا کیونکہ فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکاء بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ 25سالہ باربوسا اور ان کی 18سالہ دلہن کرسٹینا کا کہنا تھا کہ 52سالہ حملہ آور نے تقریب میں اچانک آکر فائرنگ شروع کردی۔حملے کے وقت دولہازخمیوں کے بالکل قریب ہی کھڑا ہوا تھا جبکہ دلہن گیٹ کے باہر اپنے شاندار استقبال کیلئے کھڑی تھی۔بربوسا ایک تاجر ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ چند منٹوں میں ہی ہماری تقریب خراب ہوگئی اور ایک پاگل نے ہمارے سامنے ہی ہمارے رشتے داروں کو قتل کرنے کی کوشش کی میں نے گولیوں کی آواز سنی، اپنی والدہ کو پکڑکر ایک کمرے میں لے گیا اور پھر بھاگ کر زخمیوں کی مدد کی جبکہ دلہن اپنی کار میں جابیٹھی اور حفاظت کی دعا مانگنے لگی۔ ملزم فرار ہوگیااسے تلاش کیا جارہا ہے۔