اتحادی فورسز کا آپریشن جاری، حوثیوں کی21 گاڑیاں تباہ
عسکری اتحاد کے آپریشن میں 300 حوثی بھی ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں اتحادی فورسزکی جانب سے حوثیوں کے خلاف عسکری آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اتحادی فورسز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی ’مارب‘ اور ’الجوف‘ کمشنری میں اتحادی فورسزنے 29 آپریشن کیے ۔
سبق نیوز کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کےلیے قائم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پرٹارگٹڈ آپریشن جارہیں۔
آپریشنز میں اس امر کا خیال رکھا جاتا ہے کہ عام شہری آبادی متاثر نہ ہو۔ یمنی عوام کو حوثیوں کے حملوں سے روکنے کےلیے آپریشن کیے جارہے ہیں۔
اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں حوثیوں کی 21 گاڑیاں تباہ اور 300 حوثی ہلاک ہوئے۔