Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی خوراکیں لگوانے کے باوجود توکلنا اور صحتی پرریکارڈ نہیں آرہا تو کیا کریں؟

وزارت کا کہنا تھا کہ صحتی اور توکلنا ایپ کا دائرہ آنے والے دنوں مزید ممالک کے لیے وسیع کیا جائے گاـ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔
ویکسینیشن کے بارے میں وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ اور صحتی پرسٹیٹس اپ لوڈ کیا جاتا ہےـ
صحت ضوابط کے مطابق مملکت میں ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ان  کا سرکاری و نجی اداروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پرجانا منع ہےـ
غیر ویکسین یافتہ افراد اندرون و بیرون ملک بھی سفر نہیں کرسکتےـ وزارت صحت کی ایپ توکلنا کا اپ ڈیٹ ہونا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کے ذریعے ویکسینیشن کا اسٹیٹس معلوم کیا جاتا ہےـ  
ویکسینیشن کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’انڈیا سے تعلق رکھنے والا ایک ساتھی خروج نہائی پروطن گیا جہاں اس کا موبائل فارمیٹ ہو گیا اب صحتی کا پاسپورٹ اپ لوڈ نہیں ہورہا اسے کس طرح حاصل کیاجاسکتا ہے؟‘
وزارت صحت کی ایپ توکلنا اور صحتی ایپ انڈیا میں بھی کام کرتی ہےـ اس حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ صحتی اور توکلنا ایپ کا دائرہ آنے والے دنوں مزید ممالک کے لیے وسیع کیا جائے گاـ
مذکورہ صورت میں جب کہ موبائل فارمیٹ ہو گیا ہو اس کا حل یہی ہے کہ دوبارہ صحتی ایپ انسٹال کرلی جائے کیونکہ ایپ میں رجسٹریشن کرانے کے بعد تمام ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اگرایپ موبائل سے ’ان انسٹال‘ ہو جائے تو اسے دوبارہ ’انسٹال‘ کرنے کے بعد پاس ورڈ ڈالنے سے دوبارہ لاگ ان کرلیا جاسکتا ہےـ 
پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں ’فارگیٹ پاس ورڈ‘ کرکے دوبارہ نیا پاس ورڈ فیڈ کیا جاسکتا ہےـ ایپ ری انسٹال کرنے کے بعد صحت سرٹیفکیٹ حاصل کیاجاسکتا ہےـ

وزارت صحت کے مطابق وہ افراد جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں ان کا سٹیٹس توکلنا اور صحتی پر اپ ڈیٹ ہونا لازمی ہےـ (فوٹو: ٹوئٹر)

ایک اور شخص نے ویکسین کے حوالے سے دریافت کیا ’ ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہیں تیسری بوسٹر ڈوز بھی لگوا لی ہے جبکہ توکلنا اور صحتی پراس کا ریکارڈ نہیں آرہا ہے طریقہ کار کیا ہے؟‘
وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق وہ افراد جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں ان کا سٹیٹس توکلنا اور صحتی پر اپ ڈیٹ ہونا لازمی ہےـ
ایسی صورت میں جب کہ ویکسینیشن کرانے کے دوہفتے گزر جانے کے باوجود بھی سٹیٹس اپ ڈیٹ نہ ہو تو وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کرکے اپنے مسئلے کا حل تلاش کیاجاسکتا ہےـ
 جن کا سٹیٹس توکلنا اور صحتی پر اپ ڈیٹ نہیں ہوتا ایسے افراد کی سہولت کےلیے 937 پرایک آپشن رکھا ہے جس کے ذریعے توکلنا سٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جاسکتا ہے وہاں موجود اہلکار درخواست موصول ہونے پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کردیتے ہیں تاہم یہ بہت کم کیسز میں ہی ہوتا ہے وگرنہ ویکسین لگانے کے بعد توکلنا میں سٹیٹس اپ ڈیٹ ہو جاتا ہےـ
واضح رہے وہ افراد جنہوں نے مملکت سے باہر ویکسینز لگوائی ہیں ان کا سٹیٹس توکلنا اور صحتی پراپ ڈیٹ نہیں ہوتا کیونکہ بیرون مملکت ویکسینیشن سینٹرز مملکت کے سینٹرز سے منسلک نہیں ہوتے اسلیے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ملک سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور مملکت آنے کے بعد یہاں توکلنا انسٹال کریں۔
وزارت صحت کے ضوابط کے مطابق مملکت آنے والے ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگوائی ہے انہیں یہاں آنے کے بعد ویکسین کی بوسٹرڈوز لگائی جاتی ہے جس کے بعد ان کے توکلنا اور صحتی ایپ پر ویکسینیشن کا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہو جائے گا ـ

شیئر: