Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے میک ڈونلڈز میں ’ورزش کی سائیکل‘ کیسے؟

کچھ لوگوں نے میک ڈونلڈز کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
صحت پر مضر اثرات مرتب کرنے کی وجہ سے فاسٹ فوڈ بنانے اور فروخت کرنے والی کمپنیاں اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
تاہم مشہور فاسٹ فوڈ چین میک ڈونلڈز کے چین کے ایک سٹور میں صحت کے مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔
ایک وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو میک ڈونلڈز میں ایک ایسے ٹیبل پر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے ساتھ ورزش کی سائیکل جڑی ہوئی ہے۔
برگر اور ڈرنک پیتے ہوئے یہ خاتون سائیکل چلا کر اضافی کیلوریز کو ختم کر رہی ہیں۔
یاہو نیوز کے مطابق ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہورہا ہے کہ اس کو کسی راہ گیر نے شوٹ کیا ہے۔
ٹک ٹاک پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
کچھ لوگوں نے میک ڈونلڈز کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاتون میز سے جڑی یہ سائیکل چلا کر جتنی کیلوریز ختم کر رہی ہیں اس سے زیادہ کا کھانا کھا رہی ہے۔
تاہم ٹک ٹاک کے کئی صارفین نے اس آئیڈیے کو سراہا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور غیر تصدیق شدہ دعوؤں کے مطابق یہ چین کے شہر شنگھائی میں فلم ہوئی ہے۔

شیئر: