Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ فوڈ چین کے عملے کو زدوکوب کرنے والے 5 شہری گرفتار 

  فاسٹ فوڈ چین کے دو غیرملکی ملاِزم زخمی ہوگئے تھے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نےالقویعیہ میں فاسٹ فوڈ چین کےعملے کو زدوکوب کرنے والے 5 افراد کوگرفتارکیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ القویعیہ کمشنری کی الخاصرہ تحصیل میں فاسٹ فوڈ چین کے کارکنان کو زدو کوب کیا جا رہا ہے۔
مارپیٹ کے دوران فاسٹ فوڈ چین کے دوغیرملکی ملاِزم زخمی ہوگئے تھے۔

پبلک پراسیکیوٹر نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔  ( فوٹو سکرین شاٹ)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں کو شناخت کرکے الخرج کمشنری سے گرفتار کیا گیا۔ پانچوں سعودی شہری ہیں۔ انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
الوطن اخبار کےمطابق وڈیو میں دیکھاجا سکتا تھا کہ کئی نوجوان فاسٹ فوڈ چین میں داخل ہوئے اورانہوں نے عملے پر حملہ کیا, حملہ آوروں نے ایک اہلکار کو زمین پر پٹخ کر مکے برسائےجس پر اہلکار بے ہوش ہوگیا۔
نوجوانوں کے دوسرے گروپ نے عملے کے دوسرے اہلکار کو بھی زدوکوب کیا۔
پبلک پراسیکیوٹر نے وڈیو وائرل ہونے پر حملہ آوروں کی گرفتاری اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔  

شیئر: