Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمرشل لوڈنگ ٹرکس کے لیے مخصوص نمبر پلیٹ

سامان لوڈنگ کے لیے صرف پیلی نمبرپلیٹ والی گاڑیاں استعمال کی جائیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ لوڈنگ ٹرکس کے لیے مخصوص نمبرپلیٹ ہی استعمال کی جائے۔ سادہ پلیٹ استعمال کرنا قانون شکنی تصور کی جائے گی۔
اتھارٹی کی جانب کمرشل لوڈنگ کا کام کرنے والے ٹرکوں کے لیے پیلے رنگ کی نمبر پلیٹ مخصوص کی گئی ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سامان منتقل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے مقررہ قوانین پرعمل کیا جائے۔ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سادہ نمبر پلیٹ والی لوڈنگ گاڑیوں سے سامان منتقل کرنے کی صورت میں قانونی حقوق محفوظ نہیں رہتے۔
اتھارٹی نے صارفین کو کہا ہے کہ مقررہ ضوابط پرعمل کریں اس بارے میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے وڈیو کلپ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے ان شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جو سامان کی منتقلی کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں وہ پیلی نمبر پلیٹ والے لوڈنگ ٹرکس کے لائسنس حاصل کر لیں۔
واضح رہے مملکت میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل نمبر پلیٹ کی متعدد اقسام ہیں جن میں لوڈنگ گاڑیاں اور پرائیوٹ لوڈنگ گاڑیوں کے علاوہ ٹیکسی سروس اور پرائیوٹ کاروں کے لیے نمبر پلیٹوں کو مختلف رنگوں کے ذریعے نمایاں کیا جاتا ہے۔

شیئر: