Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے اقدامات

نئے منصوبے سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا( عرب نیوز)
سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اس شعبے میں سرکاری اور نجی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے’ ڈسٹینگوئشٹ ٹرانسپورٹ پارٹنر‘ پروگرام شروع کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فائدہ ہو گا جن میں مختلف سائز کی کم سے کم 500 لائسنس یافتہ گاڑیاں جن میں ٹرک، بس اور ٹیکسی شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اتھارٹی کی خدمات کو بڑھانے کے علاوہ زمین، سمندر اور ریل ٹرا نسپورٹ میں سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش کرنا ہے۔
اتھارٹی نے ایک  بیان میں کہا کہ یہ پروگرام مملکت کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے جس سے نیشنل نان آئل معیشت میں اس کی شراکت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام الیکٹرانک چینلز جیسے نقل پلیٹ فارم اور مملکت کے 15 شہروں میں موجودہ کاروباری خدمت مراکز کو ممکنہ سرمایہ کاروں اور موجودہ ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے استعمال کرے گی۔
یہ مراکز ریاض، مکہ، مدینہ، جدہ، دمام،الاحسا، قصیم، تبوک، حائل، الجوف، الباحہ، عصیر، نجران اور جازان میں کام کر رہے ہیں۔
یہ کاروباری مراکز صارفین کو نقل گیٹ وے کے ذریعے فراہم کردہ ڈیجیٹل پیکیج کے ذریعے متعدد خدمات استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
اتھارٹی کے جنرل سپروائزر آف آپریشنز اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فہد البدہ نے کہا کہ اتھارٹی نجی شعبے کے ساتھ اپنی شراکت کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہے تاکہ مملکت کے علاقائی اور بین الاقوامی لاجسٹک مرکز بننے کے سٹریٹجک اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
 انہوں نے کہا کہ اتھارٹی مختلف وسائل کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست اور بالواسطہ مواصلات کو فروغ دینے کے طریقوں کی تلاش کر رہی ہے۔
البدہ نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد خدمات کے معیار اور مملکت کے نجی ٹرانسپورٹ سیکٹر کے استحکام کو فروغ دینا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ نیا منصوبہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے اور اپنے موجودہ آپریشنز کو بڑھانے کی ترغیب ملے گی۔
البدہ نے کہا کہ اس اقدام سے ’شریک پروگرام‘کے بنیادی اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جسے حال ہی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شروع کیا تھا۔

شیئر: