Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 23 دسمبر: پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے کا فروخت ہونے لگا

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے (فوٹؤ: اے ایف پی)
پاکستان میں حکومتی اعلانات کے مطابق روپے کی قدر بہتر ہونے کے بجائے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان اب بھی برقرار ہے۔
جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی فروخت 180 روپے پر ہوئی، جب کہ اس کی قیمت خرید 178.8 روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں آسٹریلوی ڈالر کی فروخت 126.75 جب کہ خرید 125.5 روپے، سعودی ریال کی قیمت فروخت 47.6، قیمت خرید 47.6 روپے، اماراتی درہم کی قیمت فروخت 49.7 روپے جب کہ قیمت خرید 49.24 روپے رہی۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 178.12 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 238 روپے، آسٹریلوی ڈالر 128.74 روپے، کینیڈین ڈالر 138.87 روپے، سعودی ریال 47.44 روپے، اماراتی درہم 48.49 روپے، کویتی دینار 588.70، عمانی ریال 463.26 اور بحرینی دینار 472.46 روپے کا رہا۔

شیئر: