بلوچستان ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس صارفین سے بلوں میں سلو میٹر کی مد میں جرمانے کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ محض شک کی بنیاد پر صارفین کو سزا وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے یہ فیصلہ سینئر قانون دان سید نذیر آغا ایڈووکیٹ، فرزانہ خلجی ایڈووکیٹ اور سلطانہ ثروت ایڈووکیٹ کی آئینی درخواستوں کی سماعت کے بعد سنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، سات زخمیNode ID: 628161