Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، امریکی فضائیہ کی مشقیں ختم

مشترکہ مشقیں شاہ عبداللہ ایئربیس پرہوئی (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی امریکی  فضائیہ کی مشقیں اختتام کو پہنچ گئیں۔ مشترکہ مشقیں مغربی ریجن کے کنگ عبداللہ ایئربیس پرمنعقد کی گئی تھیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی و امریکی فضائیہ نے باہمی حربی استعداد کا معیار بڑھانے اور عسکری روابط میں استحکام لانے کےلیے مشترکہ مشقیں کیں۔
دونوں ملکوں کی فضائیہ وقتا فوقتا ایک دوسرے کے ساتھ حربی تجربات کا تبادلہ اور عسکری  امور میں تعاون کرتی رہتی ہیں۔
مذکورہ مشقیں اس مفروضے کے تحت کی گئیں کہ باقاعدہ جنگ ہورہی ہے اور اس میں فریقین نے پیشہ ورانہ مہارت اوراعلی ترین حربی لیاقت کے ساتھ اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا

شیئر: