عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر
’اختتامی تقریب میں سعودی فضائیہ کے سربراہ جنرل محسن بن سعید الزہرانی اور اماراتی ملٹری اتاشی جنرل عبد اللہ الطنیجی شریک ہوئے‘ ( فوٹو: واس)
عرب ممالک ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’طویق 2‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اختتامی تقریب شہزادہ سلطان ایئر بیس میں ہوئی جس میں سعودی فضائیہ کے سربراہ جنرل محسن بن سعید الزہرانی اور سعودی عرب میں امارات کے ملٹری اتاشی جنرل عبد اللہ بن حسن الطنیجی بھی شریک ہوئے۔
عرب ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں جن میں متعدد عرب ممالک کی افواج شریک ہوئی۔
انتہائی کامیاب تجربے میں عرب ممالک کے جوانوں کو جنگی مہارتوں کے علاوہ جدید تکنیک اور فضائی ہنر سکھائے گئے۔