Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 126100 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ بازار کے ریکارڈ کے مطابق سوموار کو  10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 108110 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں بھی گزشتہ چند روز کے دوران قیمت بڑھنے کا رجحان برقرار نہیں رہ سکا۔ جس کے بعد سوموار کو ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت پانچ ڈالر کم ہو کر 1805 ڈالر ہو گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں