کویت سے سعودی عرب کےلیے ویزوں کا اجرا یکم جنوری سے
ویزوں کے اجرا کی کارروائی آوٹ سورس کردی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
کویت میں سعودی سفارتخانہ یکم جنوری سے ویزوں کے اجرا کی کارروائی کا آغاز کررہا ہے۔ ویزے لگانے کے لیے خدمات کو آوٹ سورس کیا گیا ہے جس کے لیے ’تاشیر‘ کمپنی کی خدمات پیش کی گئی ہیں۔
کویت میں موجود سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ سعودی عرب جانا چاہتے ہوں وہ عمرہ ویزے کے علاوہ کسی بھی قسم کے ویزے کی درخواست ’تاشیر‘ کمپنی کے توسط سے جمع کرا سکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے کی کارروائی رجسٹرڈ ایجنسیوں کے ذریعے ہی کی جائے گی ۔ ماضی میں عمرہ ویزے کے حوالے سے جو طریقہ کار رائج تھا آئندہ بھی اسی کے مطابق عمرہ ویزے جاری ہوں گے۔
سعودی سفارتخانے نے توجہ دلائی ہے کہ (تاشیر) کمپنی کی ویب سائٹ پر ویزوں کی کارروائی سے متعلق تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے بیشترممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے ویزے کی کارروائی آوٹ سورس کردی گئی ہیں۔
سفارتخانے معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرکے ان کے ذریعے ویزے حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی درخواستیں وصول کرتی ہیں۔