ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ملائیشیا کی حمایت پر مملکت کا اظہار تشکر
دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی درخواست پر ملائیشیا کی جانب سے حمایت کی تعریف کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے گذشتہ روز منگل کو فون پر رابطہ کیا ہے۔
رہنماوں نے رابطے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کےعلاوہ دیگرعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔