وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ معاشرے کی آگہی کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی-
اخبار 24 کے مطابق وزیر صحت نے کہاکہ ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نیز بوسٹر ڈوز جلد از جلد لگوا کر ہی کورونا وائرس کے خطرات کو قابو کیا جاسکے گا- معاشرے کی آگہی موجودہ مرحلے سے نمٹنے کے لیے اشد ضروری ہے-
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے بدھ کو بیان جاری کرکے مملکت بھر میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی بحال کردی ہے- وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سب لوگ تمام مقامات پر وہ کھلے ہوں یا بند اور ہر طرح کے پروگراموں اور تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں- عمل درآمد جمعرات صبح سات بجے سے شروع ہوگا-