Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 4کروڑ98 لاکھ سے زائد ویکسینز لگائی جاچکی

24.9 ملین پہلی جبکہ 23 ملین دوسری خوراک دی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار 270 خوراکیں دے دی گئیں ۔ ان میں سے 1.8 ملین بوسٹر ڈوز کے طور پر دی گئیں ۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خوراکوں کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 24.9 ملین پہلی خوراک، 23 ملین دوسری خوراک دی گئی جبکہ 1.73 ملین بوڑھوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی گئیں۔
 یادرہے کہ وزارت صحت نے ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 اور دوسرا مرحلہ 18 فروری 2021 کو شروع کیا تھا ۔
وزارت صحت 16 برس اور اس سے زیادہ عمر کے ایسے تمام افراد کو جو دوسری خوراک تین ماہ قبل حاصل کر چکے ہوں بوسٹر ڈوز کی سہولت بھی فراہم کر رہی ہے ۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5   سے گیارہ برس کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کےلیے تمام شہروں میں خصوصی بوتھس بنائے گئے ہیں۔ 

شیئر: