Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کی عائلی عدالت جہاں کا عملہ خواتین پر مشتمل

یہ اقدام خواتین کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانے کا حصہ ہے(فوٹو، اخبار 24 )
 سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہردمام میں ایک عائلی امور کی عدالت کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔ وزیر انصاف و سربراہ اعلی عدالتی کونسل ڈاکٹر ولید الصمعانی نے اس عدالت کا دورہ کرکے اطمینان کا اظہار کیا- 
اخبار 24 کے مطابق یہ اقدام عدلیہ کے مختلف اداروں اور شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے- 

ملازم خواتین کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

عدالتی شعبوں میں کام کے  لیے ملازم خواتین کو سپیشل ٹریننگ دی گئی- ٹریننگ سکیمیں تیار کی گئی تھیں- دفتری امور نمٹانے کے لیے بھی خواتین تعینات کی گئی ہیں- انہیں بھی دفتری امور کی ٹریننگ دی گئی- 
دوسری جانب وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے مشرقی ریجن میں اپیل کورٹ اور عائلی امور کورٹ میں مشترکہ شناختی نظام نافذ کرنے کے طریقہ کار کا بھی معائنہ کیا- 

شیئر: