مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی بحالی کے بعد نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم کرنے کے لیے خصوصی علامتیں ایک بار پھر چسپاں کردی ہیں-
اخبار 24 کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بدھ کو فیصلہ کیا تھا کہ جمعرات سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں سماجی فاصلے کا نظام بحال ہو جائے گا-
یاد رہے کہ 17 اکتوبر 2021 کو سماجی فاصلے کا نظام منسوخ کردیا گیا تھا- ایک برس سے نمازیوں اور زیارت کے لیے آنے والوں سے مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جا رہی تھی-
مملکت میں کورونا کے کیسز بڑھ جانے پر ایک بار پھر سماجی فاصلے کی پابندی بحال کی گئی ہے-