نئی دہلی ... ہندوستانی سپنرز روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کرکٹ منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس جوڑی نے سیزن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ایشون اور جدیجا نے سیزن 2016-17 میں 13 ٹیسٹ کھیلے اور 153 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے گلین میگراتھ اور میک گل کے پاس تھا جنہوں نے 1998-99 میں 11 میچز کھیل کر 117 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔