Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوری نے کرن کے بچوں کی نرسری ڈیزائن کردی

ممبئی .... شاہ رخ کی اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے کرن جوہر کے دونوں بچوں کے کمرے کی ڈیزائننگ کی ہے۔ کرن سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والے اپنی دونوں جڑواں بچوں یش جوہر اور وہی جوہر کو بدھ کو اسپتال سے گھر لائے تھے۔ یہ بچے چونکہ قبل از وقت پیدا ہوئے تھے اسلئے 50دن تک اسپتال میں رہے تھے۔ کرن نے بچوں کے کمرے کو خوبصور ت بنانے کیلئے گوری خان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ انہوں نے خوبصورت ڈیزائننگ کے بعد گوری کے ساتھ اپنے بچوں کی تصاویر لگوائیں۔ بعد میں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میرے بچوں کی نرسری گوری نے بڑی محبت کیساتھ ڈیزائن کی ہے جس پر میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔حال ہی میں ایک تقریب سے خطاب میں کرن نے کہا تھا کہ میں روزانہ موسیقی سنتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ اسی لئے میں نے اپنے بچوں کی نرسری تیار کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ میں سارا وقت وہاں موسیقی بھی سنتا رہوں۔ میں چاہتاہوں کہ جس طرح میں موسیقی سنتے ہوئے بڑا ہوا میرے بچے بھی اسی طرح بڑے ہوں۔

شیئر: