نیوزی لینڈ سے پاکستان، کہیں نئے سال کا جشن کہیں استقبال کی تیاریاں
دنیا بھر میں سالِ نو کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ لوگ اپنے اپنے انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی نیوزی لینڈ اور اس کے بعد آسٹریلیا سے 2022 کے جشن کا آغاز ہوا ہے۔ دنیا بھر سے نئے سال کے اس جشن کے مناظر روئٹرز کی ان تصاویر میں۔
چین میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایک بچہ ماسک پہنے دارالحکومت بیجنگ میں ایک شاپنگ مال کے باہر نصب نئے سال کے بورڈ کے سامنے سے گزر رہا ہے۔
فلسطین میں 32 سالہ محمد توتاہ غزہ کی ساحلی ریت پر 2022 لکھ کر نئے سال کو اس امید پر خوش آمدید کہہ رہے ہیں کہ یہ فلسطینیوں کے لیے امن کا سال ثابت ہوگا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں دریائے یارا کے کنارے نئے سال کی آمد کے موقع پر آتش بازی کی گئی۔
جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں نئے سال کے موقع پر ڈوبتے سورج کے سامنے ایک جوڑے نے اپنے ہاتھوں سے پوز بناتے ہوئے تصویر کھینچی۔